کراچی،ایم پی آر کالونی میں دیوار گرنے سے ماں اور تین بچوں کی ہلاکت
کا کیس سست روی کا شکار۔عدالت نے آئندہ
سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کرلی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں ایم پی آر کالونی میں دیوار گرنے
سے ماں اور تین بچوں کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے
تاحال رپورٹ جمع نہیں کرائی ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب
کرتے ہوئے مزید سماعت پندرہ نومبر تک ملتوی کردی۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے کیس کی از سر نو تفتیش کا حکم دیا
تھا۔ پولیس نے کیس میں نامزد ملزمان عبدالصمد حبیب اور محمد اعجاز کو بے قصور قرار
دیا تھا۔ نو ستمبر دوہزار اکیس کو دیوار
گرنے سے ماں او ر تین بچے جاں بحق ہوگئے
تھے۔اورنگی ٹاون تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔