کراچی کے علاقے گلبائی پل کے قریب فائرنگ سے چینی باشندہ ڈرائیور سمیت زخمی ہو گیا،
دونوں زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی
ہے۔
ڈی آئی جی سائوتھ جاوید اکبر ریاض کے مطابق
واقعہ کے وقت گاڑی میں تین افراد سوار تھے، دو چینی افرادکار کی پچھلی نشت پر بیٹھے
تھے، ڈرائیور گاڑی چلا رہا تھا چینی افراد ڈیفنس خیاباد بدر میں رہائش گاہ سے سائٹ
ایریا میں فیکٹری جا رہے تھے، ایک چینی کو تین گولیاں لگی ہیں دو گولیاں بازو اور
ایک گولی چہرے سے چھوتی ہوئی گزری ہے
ڈرائیور کے ابتدائی بیان کے مطابق ماڑی پور روڈ
پر کسی مقام پر گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے، ٹریفک کے رش کے باعث حتمی طور پر کہنا
مشکل ہے کہ کہاں واقعہ ہوا گاڑی پر دائیں جانب سے گولیاں ماری گئی لیکن گولی چلنے
کی آواز نہیں سنی غیر ملکی جب زخمی ہوا تو علم ہوا کہ گولیاں لگی ہیں
ڈی آئی جی سائوتھ جاوید اکبر ریاض کا کہناہےکہ
لگتا ہے ملزمان نے سائلنسر والا اسلحہ استعمال کیا ہے جسکے باعث آواز نہیں آئی،
زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہے،گولیوں کا
کوئی خول نہیں ملا ہے