کراچی مرغی کے گوشت کی قیمت کو ریورس گیر لگ گیا۔۔ 500 روپےکلوفروخت
ہونیوالا گوشت اب 450 سے430 روپےکلو میں فروخت ہونےلگا،، سندھ پولٹری ایسوسی ایشن
کا کہنا ہےکہ پراڈکشن بڑھنےسےقیمت میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے
مارچ کےمہینےکےآغاز میں گوشت 500جبکہ زندہ مرغی 300روپے کلو کےحساب
سےفروخت ہوئی،،، لیکن اب قیمت کوریورس گیرلگ گیا۔۔ شہر میں مرغی کےفی کلو گوشت میں
کمی ہوگئی،، شہر میں مرغی کی گوشت کی فی کلو قیمت 430سے450روپے جبکہ زندہ مرغی کی
قیمت بھی 20روپے کم ہوگئی۔
زندہ مرغی کی فی کلوقیمت 280روپے ہوگئی،، دکاندارکہتےہیں کہ تین دن میں
گوشت 70جبکہ زندہ مرغی 20روپے کلو سستی ہوئی۔
سندھ پولٹری ایسوسی ایشن کا کہناہےکہ شہرمیں یومیہ 5 لاکھ مرغی کی
ضرورت ہے،،،فارمزمیں نئےچوزوں کی پیداوارمیں اضافےپرقیمت کےساتھ پراڈکشن بھی
بہترہوگئی ہے۔۔