پاکستان سنی تحریک کےتحت کراچی میں مہنگائی مٹاوریلی نمائش چورنگی سے جامع
کلاتھ تک نکالی گئی۔۔۔سربراہ ثروت اعجازقادری نےکہاکہ حکومت عوام پر منی بجٹ کے ذریعےمعاشی
ایٹم بم گرانے سے باز رہے۔۔۔مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچی ہوئی ہے
حکمران سب اچھا ہے کی بانسری بجارہے ہیں۔
کراچی میں نمائش چورنگی سے جامع کلاتھ تک پاکستان سنی تحریک نےمہنگائی مٹاوریلی
نکالی۔۔۔سربراہ سنی تحریک ثروت اعجازقادری نےکہاکہ حکومت کی من مانی مہنگائی وبیروزگاری
کے خلاف تحریک چلائینگے۔۔۔حکومتی معاشی اعداد وشمار جھوٹ کا پلندا اور عوام کی
آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔۔۔ثروت اعجازقادری نےکہاکہ مرکز وصوبائی
حکومتوں نے غریب عوام کا جینا حرام کردیا ہے، حکومت کی غیر متوازن پالیسیوں کے نتیجہ
میں ہر شعبہ متاثر ہوا ہے۔۔۔انہوں نےکہاکہ آج کی مہنگائی مٹاؤ ریلی حکمرانوں کیلئے
نوشتہ دیوار ہے،مہنگائی اور غریبوں کے حقوق کی پامالی کے خلاف حکومت کا غیر سیاسی
وغیر جمہوری رویہ عوام دشمن ہے۔