وفاقی وزیر مراد سعید سے قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ
نےان کے دفتر میں ملاقات کی، ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا
۔
اپوزیشن لیڈر نے سندھ میں پیپلزپارٹی کے غیرآئینی اقدامات پر وفاقی
وزیر کو آگاہ کیا، اپوزیشن لیڈر نے وفاقی وزیر کو سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس پر بھی
بریفنگ دی، پیپلزپارٹی کے غیر جمہوری، آئینی اقدام کو قومی اسمبلی میں اٹھانے پر
تبادلہ خیال کیاگیا ۔ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہاکہ آپ قومی اسمبلی میں وزیراعلیٰ
سندھ کی تقریر اور کالے قانون کے خلاف سندھ کے عوام کی ترجمانی کریں،وفاقی وزیر
مراد سعید نے کہاکہ میں نے اپنے دورے کے اندر سندھ میں پولیس گردی دیکھی تحریک
انصاف کے کارکنان لاوارث نہیں پولیس گردی سے نجات دلائیں گے حلیم عادل شیخ نے مراد
سعید کو لاڑکانہ اور سکھر کے دورے کی دعوت بھی دی، وفاقی وزیر مراد سعید نے دورے کی
دعوت قبول کرلی، 29 اور 30 دسمبر کو سکھر، لاڑکانہ کا دو روزہ دورہ کریں گے، مراد
سعید نےکہاکہ سندھ کی عوام کو پہلا موٹروے تحریک انصاف دینے جارہی ہے سکھر، حیدرآباد
موٹروے کا جلد وزیراعظم خود آکر افتتاح کریں گے بلوچستان میں بھی ہزاروں کلومیٹر
روڈز این ایچ بنارہی ہے، چھوٹے صوبوں کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے