پاک جرمن تعلقات کے سترسال مکمل ہونے کی خوشی میں جرمن قونصلیٹ کراچی میں استاداشرف شریف خان کےفیوژن کنسرٹ نےسماں باندھ دیا۔

صبانور صبانور

پاک جرمن تعلقات کے سترسال مکمل ہونے کی خوشی میں جرمن قونصلیٹ کراچی میں استاداشرف شریف خان  کےفیوژن کنسرٹ   نےسماں باندھ دیا۔

پاک جرمن تعلقات کے سترسال مکمل ہونے کی خوشی میں جرمن قونصلیٹ کراچی میں استاداشرف شریف خان  کےفیوژن کنسرٹ   نےسماں باندھ دیا۔۔۔ قونصل جنرل ہولگر زیگلرنےکہاکہ پاکستان اور جرمنی کے مابین دیرینہ، طویل المدتی گہرے تعلقات ہیں۔

دوستی جتنی  پرانی ہو اتنی ہی  گہری مضبوط اور مستحکم ہوتی ہےپاک جرمن تعلقات کو ستر سال مکمل ہوگئے،دونوں ممالک کی دیرینہ اس دوستی کی خوشی میں جرمن قونصلیٹ میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا  جس میں پاکستان اور جرمن روایتی موسیقی کے سر بکھرے گئے۔

ستار تبلہ اور پیانو جب اکھٹے ہوئے تو موسیقی اور باہمی دوستی کی ایسی دلکش لہریں اٹھی جنہوں نے دونوں ممالک کے لوگوں کو آپس میں مزید جوڑ دیا

پاکستان کے معروف ستار نواز استاد اشرف شریف خان اپنے فن کی وجہ سے دنیا بھر میں جانے جاتےہیں ستار کا فن کی انکی خاندانی میراث رہی ہے۔

استاد اشرف شریف خان نے جیسے ہی ستار کا جادوجگایا تو سامعین کے اوپر اپنا سحر طاری کردیا

ستار کے سر اور خوبصورتی، اس کی متحرک تال کی نشوونما اور ورچوسو تکنیک کی وجہ سے ایک منفرد موسیقی کا تجربہ پیدا ہوتا ہے جو جنوبی ایشیائی موسیقی کے نوخیزوں اور ماہروں کے لئے یکساں طور پر قابل تعریف ہے۔

ستار نواز استاد اشرف شریف خان نے کہا کہ ثقافت کو مزید فروغ دے باہمی رشتے مزید مضبوط کئے جاسکتے ہیں

قونصل جنرل ہولگر زیگلرنےکہاکہ 70 سالہ تقریب کو منانے کا مقصد باہمی ثقافت تاریخ اور دوستی کے رشتے کو مزید تقویت دیناہے۔

 

JONOSCH PANGRITZ 

جانوسچ پین گریٹز ڈرم نواز نے باقاعدہ میوز ک کی تعلیم حاصل کررکھی ہے یہ اپنے فن کی وجہ سے اب بین الاقوامی سطح پر جانے پہنچانے جاتےہیں جس میں انڈیا نیویارک سمیت دیگر ممالک شامل ہے۔اپنے فن اور انداز کی وجہ سے انہوں نے تقریب کو چارچاند لگا دیئے

PATRYCJUSZ BAUMANN

پیٹری سیجوسز کلاسک پینانو میں ایک منفرد نام ہے۔بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کرنے والے اس آرٹسٹ نے اپنی انگلیوں کے جادو سے سر کے ایسے رنگ بکھرے جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا