بلاول ہاوس کراچی میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جاری

عرفان علی عرفان علی

بلاول ہاوس کراچی میں  پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جاری


بلاول ہاوس کراچی میں  پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے ،جس میں مجوزہ ستائیسویں آئینی ترمیم پر تفصیلی غور کیا گیا۔۔۔یپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے ،جس میں مجوزہ ستائیسویں آئینی ترمیم پر تفصیلی غور کیا گیا۔۔۔ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینئر اراکین اور آئینی ماہرین ترمیم کے بیشتر نکات سے مطمئن نہیں۔


 اجلاس کی صدارت صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کررہےہیں ، پیپلز پارٹی کے آئینی ماہرین فاروق ایچ نائیک اور مرتضیٰ وہاب

نے اراکین کو مجوزہ ترمیمی مسودے پر تفصیلی بریفنگ دی،جبکہ سینیٹر میاں رضا ربانی نے اٹھارویں اور ستائیسویں ترمیم کے آئینی اثرات پر اظہار خیال کیا۔۔۔اجلاس میں شریک اراکین کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنا پارٹی کی سیاسی موت ثابت ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے آئینی ماہرین نے تجویز دی ہے کہآئین کے آرٹیکل 160سمیت اٹھارویں ترمیم کے کسی بھی شیڈول میں کوئی رد و بدل نہ کیا جائے۔پیپلز پارٹی نے وفاق کو مشورہ دیا ہے کہ تعلیم اور آبادی سے متعلق اختیارات صوبوں سے واپس لینے کی کسی بھی کوشش سے اجتناب کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کا مؤقف ہے کہ صوبائی اختیارات میں کمی سے وفاق اور صوبوں کے درمیان تنازع پیدا ہو سکتا ہے۔

اجلاس میں حکومت کی جانب سے تجویز کردہ آرٹیکل 243 میں ترمیم، ایگزیکٹو مجسٹریٹس کے اختیارات، این ایف سی ایوارڈ اور صوبائی خودمختاری سے متعلق شقوں پر تفصیلی غور کیاجارہاہے۔۔۔