کراچی سے خیر پورناتھن شاہ جانے والی بدقسمت بس کے اٹھارہ سیلاب متاثرین مسافر اپنی زندگی کی بازی ہار گئے

عرفان علی عرفان علی

کراچی سے خیر پورناتھن شاہ  جانے والی بدقسمت بس کے اٹھارہ  سیلاب متاثرین مسافر اپنی زندگی کی بازی ہار گئے

 

کراچی سے خیر پورناتھن شاہ  جانے والی بدقسمت بس کے اٹھارہ  سیلاب متاثرین مسافر اپنی زندگی کی بازی ہار گئے

بس کے ائیرکنڈیشن میں آگ لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس کو لپٹ میں لے لیا

پولیس حکام کی جانب سے بس مالک اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

نوری آباد میں حادثے کا شکار بس نے سو کلو میٹر کا سفر ہی طے کیا اور نوری آباد تک پہنچی تھی کہ بس کے ائیرکنڈیشن میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی

بد قسمت بس میں وہ سیلاب متاثرین موجود تھے جو دو ماہ بعد اپنے آبائی علاقے اپنے گھروں کو لوٹنے کا سپنا سجا کر سفر کررہے تھے لیکن ان اٹھارہ خواتین اور بچو ں کو معلوم ناتھا کہ یہ ان کا سفر آخر ہے

نوری آباد چڑہائی پر بس جیسے ہی پہنچی اچانک بس کے ائیر کنڈیشن میں آگ بھڑکی اور پوری بس کو لپیٹ میں لے لیا بس میں  55 مسافر سوار تھے واقعے میں اٹھارہ خواتین اور بچے موقع پر جان کی بازی ہار گئے

بس میں آگ لگنے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جس مقام ہر بس کو آگ لگی اس کے اطراف کی گھاس اور پودے تک جل گئے

بس میں لگی  آگ کو بجھانے کیلئے سب سے پہلے ایف ڈبلیو او  کے فائر فائیٹرز پہنچے آگ کی شدت بڑھتے ہی  انڈسٹریل ایریاں کی مزید دو فائربرگیڈ کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئی  

بس کو ہائی وے سے  تھانہ نوری آباد منتقل کردیا گیا موٹر وے پولیس کی جانب سے ابتدائی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مقدمہ بس مالک اور ڈرائیور کے خلاف درج کرلیا گیا

 مقدمے میں غفلت لاپرواہی اور قتل بلسبب  کی دفعات شامل کی گئیں