پنجاب حکومت کا آئی ٹی گریجویٹس کے لیے انقلابی اقدام، انٹرن شپ کے ساتھ اسکالرشپ کا اعلان

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

پنجاب حکومت کا آئی ٹی گریجویٹس کے لیے انقلابی اقدام، انٹرن شپ کے ساتھ اسکالرشپ کا اعلان

پنجاب حکومت کا آئی ٹی گریجویٹس کے لیے انقلابی اقدام، انٹرن شپ کے ساتھ اسکالرشپ کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس کے گریجویٹس کو عملی میدان سے جوڑنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھا لیا ہے۔ اس اقدام کے تحت صوبے بھر کے نوجوانوں کو سافٹ ویئر ہاؤسز میں انٹرن شپ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، تاکہ وہ مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق جدید اسکلز اور ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کر سکیں۔


پروگرام کے تحت پانچ ماہ کی انٹرن شپ کے دوران ہر امیدوار کو ماہانہ 50 ہزار روپے اسکالرشپ دی جائے گی، تاکہ وہ مالی دباؤ کے بغیر اپنی تربیت مکمل کر سکیں۔


یہ انٹرن شپ پروگرام ان طلبہ کے لیے ہے جنہوں نے چار سالہ آئی ٹی یا کمپیوٹر سائنس کی ڈگری مکمل کی ہو اور وہ پنجاب کے رہائشی ہوں۔ اہل امیدوار آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس اقدام کو صوبے کی ترقی کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا:


"پنجاب کو آئی ٹی کا ہب بنا کر ہم ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہو رہے ہیں۔"


انہوں نے مزید کہا کہ:


"نواز شریف آئی ٹی سٹی ایک گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا، جو نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔"


یہ پروگرام نہ صرف نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گا بلکہ صوبے میں ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔