یوم استحصال کشمیر پر وزیراعلی ہاوس کراچی میں ریلی نکالی گئی۔
گورنر سندھ کا کہنا ہے آج کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کا دن ہے۔
کراچی وزیر اعلی ہاؤس میں
کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لئے سبزہ
زار میں ریلی نکالی گئی،، جس میں صوبائی
وزراء ، کور کمانڈر کراچی ، ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی سندھ بھی شریک ہوئے۔ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر
کے پرچم تھامے ریلی کے شرکاء نے بازوں پر کالی پٹیاں باندھی ہوئی تھی۔ریلی کے آغاز پر قومی ترانہ اور کشمیری
نغمہ پیش ،، اور شہداء کشمیر کے لئے ایک
منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ دنیا کو بتانا ہے کہ پانچ اگست دوہزار انیس کو
ہندوستان نے غیر قانونی طریقے سے
جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وہاں بدترین مظالم کا سلسلہ شروع کردیا
ہے۔مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی بلیک آؤٹ جاری ہے۔آج کے دن پوری پاکستانی قوم کشمیریوں
کے ساتھ کئے جانے والے استحصال کو اجاگر
کرے گی ۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مودی کی دہشت
گردی کو آج دو سال ہوگئے ۔ بھارت کے اس ظالمانہ اور غاصبانہ اقدام
کی پوری دنیا نے مذمت کی ہے۔ آج
کے دن پوری دنیا میں مسلمان اور کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔