سندھ ہائیکورٹ نےڈکیتی اور پولیس مقابلے کیس میں
سزا کے خلاف اپیل مستردکردی۔۔۔عدالت نے ملزمان کی پانچ سال کی سزا کوتین سال میں
تبدیل کردیا۔۔۔
ڈکیتی اور پولیس مقابلہ کیس میں سزاکیخلاف اپیل
کی سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ نے ملزم یحیی عیتق اور آصف کالا کی اپیل مسترد
کردی۔۔۔ ملزمان کی پانچ سال کی سزا کو تین
سال میں تبدیل کردیا۔۔۔سرکاری وکیل نےدلائل میں کہاکہ ملزمان پر جرم ثابت ہونے پر
ٹرائل کورٹ نے پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔۔۔پولیس نےموقف اختیارکیاکہ ملزمان
محمود آباد کے علاقے میں شہری سے ڈکیتی کر رہے تھے۔۔۔مقابلے کے بعد پولیس نے دونوں
ملزمان کو گرفتار کرلیا۔۔۔ملزمان کے خلاف محمود آباد تھانے میں مقدمہ درج ہے۔۔۔