ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بیلٹ بکس سے پتنگ ہی نکلے گی

عرفان علی عرفان علی

ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بیلٹ بکس سے پتنگ ہی نکلے گی

وفاقی وزیر  امین الحق کا کہنا ہے  ہم بھرپور طریقے سے  بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیں گے۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بیلٹ بکس سے پتنگ ہی نکلے گی ۔ حلقہ بندیاں ٹھیک کرنے سے متعلق ہمارا مطالبہ آج بھی قائم ہے۔ ۔

وفاقی وزیرآئی ٹی  امین الحق نے کراچی ضلع غربی کے علاقے اورنگی ٹائون میں پہلے ڈیجیٹل اسکول کا افتتاح کر دیا ۔

وزارت انفارمیشن  ٹیکنالوجی،  سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن اور ٹیلی کوم فاؤنڈیشن کے اشتراک سے اس ڈیجیٹل اسکول کو فعال کیا جائے گا ۔

اس  موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تیاری کے اعلانات ڈپٹی کنونیر ایم کیوایم کر چکے ہیں۔  ہم بھرپور حصہ لیں گئے۔

ان کا  کہنا تھا کہ ہمارے عام سے کارکنوں نے گزشتہ الیکشن میں حافظ نعیم اور علی زیدی کی ضمانت ضبط کرائی تھی۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی بیلٹ بکس سے پتنگ ہی نکلے گی ۔

وفاقی وزیر امین الحق نے  کہاکہ پچھلے ڈھائی سال میں پینسٹھ ارب روپے کے  ستر منصوبےبلا تفریق  شروع  کئے ہیں۔