برطانوی ہائی کمیشن کی مشیر برائے انسانی ہمدردی سارا لمسڈن نے دادو کا دورہ کیا ۔سیلاب زدہ تحصیل جوہی میں برطانوی امداد سے تعمیر گھروں سمیت دیگر منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔
برطانوی ہائی کمیشن کی مشیر سارا لمسڈن نے دادو کی تحصیل جوہی میں سیلاب متاثرہ اضلاع میں برطانوی امداد سے تعمیر کئے گئے گھروں، پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر منصوبوں کا بھی معائنہ کیا۔ برطانوی مشیر دیہاتی خواتین سے بھی ملیں اور انہیں درپیش مشکلات سے آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے گاؤں میں یادرگار ی پودا بھی لگایا۔
اس موقع سارا لمسڈن نے صحافیوں کو بتایا کہ برطانیہ موسمی آفات کا مقابلہ کرنےاور متاثرین کی بحالی کے اقدامات جاری رکھے گا۔
سارا لمسڈن، مشیر انسانی ہمدردی برطانوی ہائی کمیشن۔۔۔این جی اوزکےذریعے امدادفراہم کی ۔۔۔یہ رقم مکانات کی دوبارہ تعمیرمیں معاون ثابت ہوگی۔۔۔
انہوں نے کہا ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لئے کوپ کانفرنس میں برطانیہ نے پاکستان کو ساڑھے 5کروڑ پاؤنڈ امداد فراہم کی۔
سارا لمسڈن، مشیر انسانی ہمدردی برطانوی ہائی کمیشن۔۔۔آج ہم دادو میں موجود ہیں۔۔۔ہم ممکن مددکی کوشش کررہےہیں ۔
برطانوی ہائی کمیشن کی مشیر سارا لمسڈن کا کہنا تھا رواں سال دسمبر تک برطانوی امداد سے 85 ہزار بچے اسکول جاسکیں گے۔