سیکیورٹی فورسسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن چار دہشت گرد ہلاک ، آئی ایس پی آر

عرفان علی عرفان علی

سیکیورٹی فورسسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن چار دہشت گرد ہلاک ، آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع مدی خیل اور بوبر گیپ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر 2 آپریشن کئے گئے ترجمان آئی ایس پی آر کے مطاب آپریشن کے دوران  شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک  ہوگئے۔  ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

 مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔  علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔