قراقرم اور دیوسائی شاہراہیں بحال

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

قراقرم اور دیوسائی شاہراہیں بحال

پاک فوج گلگت بلتستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش، قراقرم اور دیوسائی شاہراہیں بحال


گلگت بلتستان میں حالیہ شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہونے والی شاہراہوں کی بحالی کے لیے پاک فوج کی انجینئر کور اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) سرگرم عمل ہیں۔ فیلڈ مارشل کی ہدایت پر آرمی انجینئر کور نے قراقرم شاہراہ پر ڈائیورشن بنا کر ٹریفک بحال کر دی، جبکہ اسلام آباد سے گلگت جانے والی بابوسر ٹاپ شاہراہ اور دیوسائی روڈ بھی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔


پاک فوج کی امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں نہ صرف سڑکیں کھولنے میں مصروف ہیں بلکہ مقامی آبادی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھی سرگرم ہیں۔ سڑکوں کی بحالی سے سیاحوں اور مقامی افراد کو آمدورفت میں آسانی حاصل ہو گئی ہے۔


**میانوالی میں دریائے سندھ پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار**


دوسری جانب میانوالی میں جناح بیراج اور چشمہ بیراج پر پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ فلڈ کنٹرول روم کے مطابق جناح بیراج پر پانی کی آمد 4 لاکھ 65 ہزار 310 کیوسک جبکہ اخراج 4 لاکھ 57 ہزار 310 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 4 لاکھ 80 ہزار 899 کیوسک اور اخراج 4 لاکھ 64 ہزار 99 کیوسک ہے۔


محکمہ آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ خطرات کے پیش نظر نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے اور فلڈ کنٹرول روم کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ امدادی ٹیمیں ممکنہ متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔