پی ٹی آئی والے فارن فنڈنگ کیس میں پکڑے گئے۔ محمد زبیر

صبانور صبانور

پی ٹی آئی والے فارن فنڈنگ کیس میں پکڑے گئے۔  محمد زبیر

رہنما  مسلم لیگ ن  محمد زبیر کا کہنا ہے پی ٹی آئی والے فارن فنڈنگ کیس میں پکڑے گئے۔ تحریک انصاف  اور دیگر جماعتوں کے لئے دہرے معیار کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

رہنما  مسلم لیگ ن  محمد زبیر کا کہنا ہےپی ٹی آئی والے فارن فنڈنگ کیس میں پکڑے گئے،،لیکن  شرمندہ ہونے کے بجائے نت نئی دلیلیں پیش کررہے ہیں۔

پریس کانفرنس میں کہا  سب کو چور کہنے والے خود سب سے زیادہ کرپٹ نکلے۔غیرملکی تارکین  وطن سوال  کریں  ان کے دیئے ہوئے فنڈز کہاں خرچ ہوئے۔

ن لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا یہ  کیس پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے  دائر کیا تھا۔پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کے لئے دہرے معیار کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔