آرٹس کونسل
آف پاکستان کراچی میں فلم قائد اعظم زندہ آباد کے ٹریلر لانچ کی تقریب منعقد کی گئی۔
ہم نیٹ ورک
کے بینر تلے بننے والی فلم بڑی عید پر ریلیز کی جائے گی۔
ٹریلر لانچ
میں فلم کی مرکزی کاسٹ سمیت شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔
کامیڈی اور
ایکشن سے بھرپور فلم قائد اعظم زندہ آباد کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔
آرٹس کونسل
میں ٹریلر بڑے پردے پر جگمگایا تو شرکاء داد دئیے بغیر نا رہ سکے۔
ٹریلر لانچ
سے قبل فلم کے مرکزی کردار فہد مصطفی اور ماہرہ خان بھی ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر
ہوئے۔ فہد مصطفی کا کہنا تھا کہ فلم کا ٹریلر دیکھ کر کہانی کا اندازہ لگایا
جاسکتا ہے۔
آپ کو یہ فلم مایوس
نہیں کرے گی اتنا میں دل سے یقین سے کہہ سکتا ہوں بہت اچھی فلم تھی۔ایسا نہیں ہے
کہ میں ہوں اس فلم میں بہت اچھی بنی ہے ۔ ہر کسی نے اپنا اپنا حصہ ڈال کے بہت اچھی
فلم بنائی ہے
اداکارہ
ماہرہ خان نے فلم میں اپنے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلم شائقین کے دلوں میں
گھر کرلے گی۔
میسج بہت اچھا ہے
انٹرٹینر بھی ہے گانے بطھی ہیں ڈرامہ بھی ہے ایکشن پیک ہے مجھے لگتا ہے لوگ آئیں
گے لوگ آئیں سینما بھرے
(اس
وقت جب انٹرٹین کا بہت بڑا فقدان ہے ایک بریک چاہئے اور قائداعظم زندہ باد وہ بریک
ہے
فلم جو ہے ایکشن
کامیڈی ہے سپر اسٹار کاسٹ ہے ہم نے بھی بھی ایک دو فلمیں بنائی ہیں میرے خیال سے
لوگ مکمل انٹرٹینمنٹ فلم دیکھنے آئیں
ہم نیٹ ورک
کے بینر تلے بننے والی فلم قائد اعظم بڑی عید پر بڑے پردے پر رنگ جمائے گی۔