ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کھیل کے میدان میں کراچی کے نوجوانوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے

نزاہت خان نزاہت خان

ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کھیل کے میدان میں کراچی کے نوجوانوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے

ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کھیل کے میدان میں کراچی کے نوجوانوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے، ڈی جی ایس بی سی اے کی گرفتاری پر بولے شہر میں غیر قانونی تعمیرات میں جو افسران ملوث ہیں سب کے خلاف کارروائی ہونی چاہئیے،

گریویٹی سپرلیگ میں شرکت کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے نوجوانوں کو کھیل کے میدانوں میں بھی نظر انداز کیا جاتا ہے، متعلقہ اداروں کو کراچی کے نوجوانوں کو ہر سطح پر نمائندگی دینا ہوگی

گریویٹی انسٹیٹیوٹ کھیلوں کے فروغ میں آگے، انسٹیٹیوٹ کی جانب سے تیسرے سپر لیگ مقابلوں کا انعقاد ہوا، ٹیم اسحاق سلیم نے ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا انسٹیٹیوٹ سے 70 سے زائد طلباء پر مشتمل چھ ٹیموں نے حصہ لیا،


ٹورنامنٹ کا فائنل ٹیم اسحاق سلیم اور ٹیم جنید خان کے درمیان کھیلا گیا،

ڈائریکٹر گریویٹی انسٹیٹیوٹ علی رضا کا کہنا تھا کہ اپنے طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند ایکٹیوٹی کرواتے رہتے ہیں، ایسے ایونٹس طلباء کی صحت کے لئے خاصے مفید ثابت ہوتے ہیں، ہم نے اسٹوڈنٹس اور اساتذہ کو فری ماحول مہیا کیا

تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر فاروق ستار نے جیتنے والی ٹیم اور کھلاڑیوں کو ٹرافیز دیں، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو اوڑماڑہ بیچ کی سیر کرائی جائے گی،