سندھ میں سرکاری و نجی جامعات میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کرنے کا فیصلہ۔
طلبہ اور اساتذہ سیلاب متاثر
ین کے لئے ضروری سامان اکٹھا کریں گے۔
محکمہ لائیو اسٹاک اور فشریز کے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔
صوبائی وزیرجامعات اسماعیل
راہو نے
کراچی سمیت سندھ بھر کی ستائیس
جامعات کے وائس چانسلرز کو اس حوالے سے مراسلہ بھجوادیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے جامعات فیکلٹی اور
طلبہ فنڈز، کپڑے، خوراک اور دیگر سامان اکٹھا کریں۔
ممکن ہو تو جامعات میں میڈیکل
کیمپس بھی قائم کئے جائیں۔
دوسری
جانب صوبے میں محکمہ لائیو اسٹاک اور فشریز
کے تمام افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں۔
انہیں
ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہفتہ اور اتوار کو بھی ڈیوٹی پر موجود رہیں۔