کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔ ضلع وسطی کے مختلف علاقےتالاب بن گئے ۔
ضلع جنوبی میں
ہفتے کے روز ہونے والی بارش کا پانی ٹاور کے علاقےسے نکالا نہ جاسکا ۔
آج بھی شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا گھٹنوں گھٹنوں پانی میں شہریوں کی گاڑیاں اور
موٹرسائیکلیں جواب دے گئیں۔
کراچی میں ایک
بار پھر بارش ہوئی۔۔۔ مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ۔
ناظم آباد،
نارتھ ناظم آباد،فائیواسٹارچورنگی میں
پانی جمع ہوا ۔
دوسری جانب
ضلع جنوبی میں بارش کوایک روز گزرگیا۔لیکن
پانی سڑکوں پر ابھی تک موجود ہے۔
شہری موٹر سائیکلوں کودھکے لگاتے نظر آئے
کسی کام سے
نکلنے والے شہری جن میں خواتین بھی شامل تھیں،، اس صورتحال میں پھنس گئے۔
شہریوں
کاکہنا تھا کہ بارش میں انتظامیہ کہیں نظر نہیں آئی اپنی مدد آپ بارش کا پانی
نکالا ۔
پانی کے جمع
رہنے سے کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے
شہریوں کاکہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے دعوے بہت ہوگئے عملی قدام کب نظر آئیں گے