سندھ اسمبلی کےا جلاس میں کارونجھر کے پہاڑوں کا تزکرہ ہوا ۔۔ صوبائی وزیر معدنیات شبیر بجارانی نے ایوان کو بتایا پہاڑوں میں کان کنی کے لئے جاری ٹینڈر کا اشتہار منسوخ کر دیا ہے ۔۔ قدیم ورثے کو تباہ نہیں ہونے دیں گے۔ سندھ اسمبلی نے ایک ہی دن میں پانچ بلوں کی منظوری بھی دے دی ۔
سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا ۔۔ کراچی اور حیدر آباد میں پانی کی قلت کے حوالے سے ایم کیو ایم کے اراکین نے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری سلیم بلوچ بولے پانی کی چوری اور غیر قانونی کنکشنز میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی کی جا رہی ہے ۔
ننگر پارکر میں ماننگ کے ٹینڈر کے حوالے سے پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر معدنیات شبیر بجرانی نے بتایا کہ کارونجھر کے پہاڑی سلسلے میں کان کنی کے حوالے سے تمام ٹینڈر منسوخ کر دئیے ہیں۔ کارونجھر قدیم ورثہ ہے اسے محفوظ بنائیں گے ۔
پیر کا اجلاس بل پاس کرنے کے حوالے سے تیز ترین دن رہا ایوان میں لاڑکانہ یونیورسٹی، سندھ مالیاتی منجمنٹ ترمیمی بل ، سندھ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی ترمیمی بل اور سندھ گوٹھ آباد ہاؤسنگ اسکیم بل منظور کر لئے جبکہ دو بل منظوری کے لئے قائمہ کمیٹی کے حوالے کر دئیے ۔