نارتھ
کراچی میں بابا موڑ کے قریب ڈکیتی مزاحمت
پرملزموں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی۔
زخمی نوجوانوں نے ایک ملزم کو دبوچ لیا۔
خاتون نے بھی
ڈاکووں پر پتھر برسائے،،لیکن ملزمان فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
واردات
کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے
کہ ملزموں نے علی الصبح بابا موڑ کے قریب رہائشی علاقے میں واردات کرنا چاہی۔
پولیس ذرائع کا دعوی ہے کہ زخمی شہریوں نے ایک
ملزم کو پکڑا ،، تو ساتھی نے گولیاں چلادیں۔
زخمی
ہونے کے باوجود نوجوانوں نے ملزم کو نہ چھوڑا،،، اور خاتون بھی گھر سےنکل آئی۔
فائرنگ کرنے والا ڈاکو مسلسل فائرنگ کی کوشش
کرتا رہا مگر پستول میں گولی پھنس گئی۔
پکڑا
جانےو الا ملزم زخمی شہریوں کی گرفت سے چھوٹا،،
تو موٹرسائیکل اسٹارٹ نہ ہوئی۔خاتون نے ڈاکؤوں
پر پتھر سے بھی حملہ کیا مگر ملزم فرار ہوگئے۔