پیپلز پارٹی نے کراچی میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی۔

نزاہت خان نزاہت خان

پیپلز پارٹی نے کراچی  میں یوم یکجہتی کشمیر  ریلی نکالی۔

پیپلز پارٹی نے کراچی  میں یوم یکجہتی کشمیر  ریلی نکالی۔ رہنماوں کا کہنا تھا  حکومت نے کشمیریوں کو  تنہا چھوڑ دیا۔ بلاول بھٹو کی قیادت میں مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر کریں گے۔ ستائیس فروری کو  اسلام آباد میں نااہل حکومت کا گھیراو کریں گے۔

کراچی میں  پیپلزپارٹی  کے تحت  مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے   یکجہتی کشمیر ریلی  نکالی گئی۔۔

صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا حکومت کشمیریوں پر ظلم کے خلاف خاموش ہے۔ کمزور خارجہ پالیسی کے سبب آج  دنیا  بھارت کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا ہم  بلاول بھٹو کی قیادت میں مسئلہ کشمیر کو فلیش پوائنٹ بنائیں گے۔ ستائیس فروری کو اسلام آباد میں نااہل حکومت کا گھیراو  کیا جائے گا۔

سعید غنی کا کہنا تھا کراچی کو گیس نہیں مل رہی،،لیکن وفاقی حکومت اور اتحادیوں کو صرف بلدیاتی قانون کی فکر ہے۔