قلعہ سیف اللہ ویگن حادثہ 22 افراد جاں بحق

عرفان علی عرفان علی

قلعہ سیف اللہ ویگن حادثہ 22 افراد جاں بحق

قلعہ سیف اللہ میں اخترزئی ادولہ کےمقام پر ویگن حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہو گئی،

قلعہ سیف اللہ ڈپٹی کمشنر حافظ قاسم کاکڑ نے چہرہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ویگن حادثے میں ایک 13 سالہ لڑکا شدید زخمی، کوئٹہ منتقل کیاجارہاہے۔

 جاں بحق افراد کو کھائی سے نکالنے کیلیے میڈیکل اور لیویز ریسکیوں ٹیموں کا آپریشن جاری ہے۔

لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیاجارہاہے،

جاں بحق افراد میں 12 مرد،5بچے،5 خواتین شامل ہیں ،

انکا کہناتھاکہ صبح ہی سے جائے حادثہ پر تمام ریسکیو عمل کی نگرانی کیلیے موجود ہوں،

ورثاء کو معلومات اور مدد کیلیے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ہیلپ ٹیم موجود ہے،

ضلع کے تمام دستیاب ایمبولینسز لاشوں کی ڈی ایچ کیو منتقلی میں مصروف ہیں

لاشوں کی آبائی علاقوں تک منتقلی کیلیے ضلع انتظامیہ مفت ٹرانسپورٹ دےگی، حافظ قاسم کاکڑ کے مطابق حادثے میں ویگن ڈرائیور بھی جاں بحق ہوا ہے

ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ، لاشوں کی ابتدائی پوسٹ مارٹم کی جارہی ہے۔

ضروری کارروائی کے تکمیل کے بعد ہی لاشیں ورثاء کے حوالے کی جائے گئ،

ویگن انتہائی گہری کھائی میں جاگری ہے،

دشوار گزار پہاڑی علاقہ ہے،تمام لاشیں نکالنے میں وقت لگ سکتا ہے،

ویگن قلابازیاں کھاتے ہوئے بری طرح سےتباہ ہو چکی ہے

مسافر ویگن لورالائی سے ژوب جارہی تھی

ویگن تیزرفتاری کیساتھ موڑ کاٹتے ہوئے انتہائی گہری کھائی میں جا گری ہے،