کراچی میں آوارہ کتے خوف کی علامت بن گئے

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں آوارہ کتے خوف کی علامت بن گئے

کراچی میں آوارہ کتے خوف کی علامت بن گئے ۔دن ڈھلتے ہی گلیوں میں دھندناتے کتے شہریوں پر حملہ آور ہو جاتے ہیں۔ضلع وسطی کے  علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایم کے مکین خوف کے باعث رات کے  وقت گھروں  سے نہیں نکلتے ۔

رات کے سناٹے میں یہ خوفناک آوازیں ۔


 یہ کوئی جنگل نہیں ۔۔روشنیوں کے شہر کراچی کا پوش علاقہ نارتھ ناظم آباد ہے ۔۔


یہاں آوارہ  کتوں   کا راج ہے،،، جو دن ڈھلتے ہی   گلیوں  میں گشت کرتے نظر آتے ہیں۔۔

شہر میں آوارہ کتو ں کی تعداد میں اضافے سے شہریوں میں خوف پھیل رہا ہے۔

 کتوں کے کاٹنے کے کیس بھی بڑھ گئے ہیں،،لیکن انتظامیہ اس جانب توجہ  نہیں دے رہی۔


علاقہ مکینوں   کا رات کے وقت گھر آنا،،،، اور باہر جانا دشوار ہوگیا ہے۔


 علاقے کی رکھوالی کرنے والے چوکیدار بھی کتوں سے خوفزدہ ہیں۔

خوف میں مبتلا  نارتھ ناظم آباد بلاک ایم کے مکینوں کا کہنا ہے  مسئلے کا فوری حل نکالا جائے،،،تاکہ  وہ  سکھ کا سانس لےسکیں۔