الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کا کہنا ہے شہر میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے۔

عمران عمران

الیکشن کمشنر سندھ شریف  اللہ کا کہنا ہے شہر میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے۔

الیکشن کمشنر سندھ شریف  اللہ کا کہنا ہے شہر میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے۔

انٹر نیٹ کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ  حکومت کرے گی۔ 

الیکشن مینجمنٹ سسٹم پر یقین ہے۔جہاں کنٹیکٹیوٹی نہیں ہوگی،، وہاں مشکل ہوسکتی  ہے ۔

صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے  ضلع کیماڑی، ضلع شرقی  اور ضلع وسطی کے ڈسپیچ سینٹرز کا دورہ کیا،، اور وہاں موجود عملے سے ملاقات کی۔

 کمشنر کراچی سلیم راجپوت بھی  ان کے ہمراہ تھے۔صوبائی الیکشن  کمشنر کا کہنا تھا شہر میں  امن اومان کی صورت حال بہت بہتر ہے۔ تمام تر امور پرامن ماحول میں جاری ہیں۔

  ضلع وسطی الیکشن میں انتہائی حساس ہے۔سیکیورٹی  کے  بارے میں  سیکورٹی ادارے ہم سے بہتر جانتے ہیں۔ انٹر نیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہے۔

 اس بارے میں کوئی بھی فیصلہ  حکومت کرے گی۔ ای ایم ایس پر یقین ہے۔

جہاں کنٹیکٹیوٹی نہیں ہوگی،، وہاں مسئلہ ہوسکتا ہے ۔ الیکشن کمشنر سندھ  نے کہا  کسی بھی حلقے میں پریذائڈنگ افسر کو تبدیل نہیں کیا ۔

میڈیا پر اس حوالے سے  غلط خبر چلائی گئی۔ کسی نائب قاصد یا چوکیدار کو مقرر نہیں کیا گیا ۔