کولپور کی مصورہ بلوچستان کی پہلی اینا مولکا ایوارڈ جیتنے والی خاتون بن گئی

ابرار احمد ابرار احمد

کولپور کی مصورہ بلوچستان کی پہلی اینا مولکا ایوارڈ جیتنے والی خاتون بن گئی

کولپور کی مصورہ بلوچستان کی پہلی اینا مولکا ایوارڈ جیتنے والی خاتون بن گئی ۔


تیسرے اینا مولکا ایوارڈ میں بلوچستان کی نوجوان آرٹسٹ نے ایوارڈ جیت لیا۔

  سعدیہ راٹھور بلوچستان کی پہلی آرٹسٹ ہیں جنہوں نے یہ ایوارڈ اپنے نام کیا


بچوں کو آرٹ ورک سکھانے اور انکے حقوق کے لیے بھی سعدیہ راٹھور کام کرتی ہیں۔

بلوچستان کے ایک چھوٹے سے علاقے کولپور سے تعلق رکھنے والی مصورہ نے لاہور میں منعقدہ اینا مولکا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

تیسرے اینا مولکا ایوارڈ کے لیے پاکستان کے مختلف علاقوں سے 160 پینٹنگز شامل کی گئی تھیں۔


 جس میں بلوچستان کی آرٹسٹ سعدیہ راٹھور کی پینٹنگ کامیاب قرار پائی۔

یہ ایوارڈ جیتنے والی سعدیہ راٹھور صوبے کی پہلی آرٹسٹ ہیں۔

یہ ایوارڈ ایک برطانوی خاتون آرٹسٹ اینا مولکا کے نام سے منسوب ہے۔


جو پاکستان آئیں اور انہوں نے جامع پنجاب میں فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ کی بنیاد رکھی۔

 اینا مولکا ایوارڈ جیتنے والے سعدیہ راٹھور اپنے آرٹ ورک کے زریعے بچوں کے حقوق کے لیے بھی کام کرتی ہیں۔

بلوچستان کی یہ مصورہ معزور،  یتیم اور محنت مزدوری کر کے گھر چلانے والے بچوں کو فن مصوری بھی سکھاتی ہیں۔