کراچی میں
ڈینگی کے مزید گیارہ کیسز رپورٹ ۔ نئے سال کے ابتدائی تین روز میں تیئس
افراد وائرس کا شکار ہوئے۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے
دوران کراچی میں گیارہ افراد میں ڈینگی وائرس
کی تصدیق ہوئی۔ ضلع جنوبی میں چار، وسطی، شرقی اور غربی میں دو، دو افراد میں
وائرس رپورٹ ہواہے۔نئے سال کے ابتدائی تین دن کے دوران شہر میں تئیس افراد میں ڈینگی وائرس کی موجودگی
سامنے آچکی ہے۔سندھ بھر میں مجموعی طور
پر رواں سال ڈینگی کے ستائیس کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔