کراچی کی مصروف ترین کاروباری سڑک آئی آئی چندریگر روڈ پر ڈیڑھ سال سے جاری ترقیاتی کام تاحال مکمل نہ ہوسکا۔

سدرہ پٹیل سدرہ پٹیل

کراچی  کی مصروف ترین کاروباری سڑک آئی آئی چندریگر روڈ پر   ڈیڑھ سال سے  جاری ترقیاتی کام تاحال مکمل نہ ہوسکا۔

کراچی  کی مصروف ترین کاروباری سڑک آئی آئی چندریگر روڈ پر   ڈیڑھ سال سے  جاری ترقیاتی کام تاحال مکمل نہ ہوسکا۔ گزشتہ روز کی بارش اور سیوریج کا پانی    ابھی تک سڑک پرجمع ہے۔ گزشتہ روز سے ٹاور پر واٹر اینڈ سیوریج کا عملہ تو موجود ہے لیکن برساتی پانی کی نکاسی  ممکن  نا بنائی جاسکی۔

کراچی کی اہم اور مصروف   سڑ ک آئی آئی چندریگر روڈ جو محض  ڈیڑھ کلو میٹر پر محیط ہے، اس پر  ڈیڑھ  سال سے  جاری  ترقیاتی کام

 مکمل ہونے کا منتظر ہے ۔

آئی آئی چندریگر روڈ شاہین کمپلیکس سے ٹاور جانے والے ٹریک پر  جہاں مین ہولز کھلے  ہیں ،وہی مین ہول کی صفائی کے بعد کچرا اٹھانے  کی زحمت نہیں کی گئی ۔

آئی آئی چندریگر روڈ پر ڈیوٹی انجام دینے والے ٹریفک پولیس اہلکار بھی تباہ حال سیوریج نظام سے سخت پریشان ہیں ۔

آئی آئی چندریگر روڈ ہو یا شہر کے مضافاتی علاقوں کی سڑکیں ان پر ترقیاتی کام تو شروع کیا گیا لیکن سست روی کے باعث شہری پریشانی میں مبتلا ہیں۔