چیئرمین سینٹ قائمہ کمیٹی برائےریلوےجام سیف اللہ دھاریجوکا کہنا ہےکہ آئندہ سال تک کراچی سرکلرریلوےکا گراؤنڈ ورک مکمل ہوجائیگا

عرفان علی عرفان علی

 چیئرمین  سینٹ قائمہ  کمیٹی برائےریلوےجام سیف اللہ دھاریجوکا کہنا ہےکہ آئندہ سال تک کراچی سرکلرریلوےکا گراؤنڈ ورک مکمل ہوجائیگا


چیئرمین  سینٹ قائمہ  کمیٹی برائےریلوےجام سیف اللہ دھاریجوکا کہنا ہےکہ آئندہ سال تک کراچی سرکلرریلوےکا گراؤنڈ ورک مکمل ہوجائیگا۔ دو ارب ڈالر کی فزیبلٹی بناکردی گئی ہے۔کے سی آر کی مد میں زمین کے لئے ایک سو پچاسی ارب روپےکی رقم طلب کی ہے۔

 کراچی سرکلر ریلوے کے حوالے سے زمینوں کی ملکیت  کا مسئلہ تاحال موجود۔ زمین کے لئے185ارب روپےکی رقم طلب کی ہے۔ماس ٹرانزٹ کے   نمائندوں نے فز یبلٹی  میں   2 ارب ڈالرز کی رقم کا تخمینہ دےدیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےریلوےکےاجلاس میں مسائل سامنےآگئے۔  چیئر مین کمیٹی کہتےہیں  ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور ریلوے نے آئندہ سال تک گراونڈ ورک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

چئیرمین کمیٹی  کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اوروزیراعلی سندھ سےمعاملےپربات چیت کی جائے گی۔ کمیٹی کامقصدکراچی سرکلر ریلوےچلانےسےمتعلق رکاوٹوں کودورکرنا ہے۔جلد چیف سیکریٹری سندھ اورریلوےحکام کو ساتھ بٹھایا جائے گا۔


کمیٹی ممبران نےسرکلرریلوےسیکنڈفیز کےٹریک کا دورہ بھی کیا۔وزیرمینشن اسٹیشن کا دورہ کرنے والی کمیٹی کا کہنا ہےکہ ٹریک کافی حد تک کلئیرہےلیکن شہرکی آبادی مسلسل بڑھنےسےمشکلات سامنےآرہی ہیں۔