سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا
کہنا ہے کہ نیا نیب آرڈیننس چیئرمین نیب
کی مدت میں توسیع کرنے کے لئے لایا گیا۔ تین ہفتے تک اہم تعیناتی پر مسئلہ چلتا رہا۔فوری اور شفاف الیکشن
بہتری کا واحد حل ہیں۔
کراچی کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم
شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف ایم ڈی
،پی ایس او کی غیرقانونی تعیناتی کے
معاملے پر سماعت ہوئی۔
احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو میں ن لیگی رہنما نے کہا کہ نیا نیب آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے۔یہ قانون
اب تک کسی کو سمجھ نہیں آیا۔ جج بھی پریشان ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام چیزوں کو خفیہ
رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تین ہفتے تک اہم
تعیناتی پر مسئلہ چلتا رہا۔فوری اور شفاف الیکشن بہتری کا واحد حل ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن چوری ہوگا تو مشکلات تو ہوں گی۔ مہنگائی کے
خلاف ملک بھر میں مظاہرے ہورہے ہیں۔ یہ معاملہ چلنے والا نہیں۔