کراچی میں دودھ کی سرکاری قیمت 94 روپےلیٹرمقرر ہے۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی میں دودھ کی سرکاری قیمت 94 روپےلیٹرمقرر ہے۔

کراچی میں دودھ کی سرکاری قیمت 94 روپےلیٹرمقرر ہے۔۔ سندھ ہائیکورٹ کےحکم کےباوجود۔۔ شہرمیں دودھ کی قیمت میں مزید 10 روپے اضافے کےساتھ قیمت 140 روپے تک کرنےکی تیاریاں جاری ہیں۔شہرمیں دودھ   130 روپے  کلو تک فروخت کیا جارہا ہے۔کمشنرکراچی نے  اجلاس  بلایا،، لیکن نئی قیمت کا تعین نہ ہوسکا۔

ڈیری فارمرزکی دونوں نمائندہ تنظیموں کی جانب سےاب تک ریٹ میں اضافےکا فیصلہ نہیں کیا گیا،،لیکن  ویلفئیر تنظیم نے قیمت 10روپےبڑھانےکا اعلان کردیا۔ کراچی میں دودھ کی فی کلو قیمت 130 روپے تک وصول کی جارہی ہے۔ کمشنر کراچی نےدودھ کی قیمت کے تعین کے لیے  ڈیری فارمرز کو اجلاس میں بلایا ،،ان کی سفارشات اور دودھ کی قیمت پر آنے والی لاگت سے متعلق تفصیلات بھی طلب کی گئی ۔

سندھ ہائیکورٹ نےکمشنرکراچی کودودھ کی نئی قیمت کےتعین کیلئےحکم   دیا ہے۔ ڈیری فارمرزایسوسی ایشن کےنمائندوں کی کمشنر کراچی سےرواں ہفتےملاقات  میں  قیمت کےتعین اور پیداواری لاگت کاجائزہ لینےکےلئےکاسٹ اسسمنٹ کمیٹی قائم کی گئی تھی۔ ڈیری فارمرز  نےپیدواری لاگت سےمتعلق اپنی تجاویزپیش کی تھی۔۔

سال 2018 سےدودھ کی سرکاری قیمت 94 روپےلیٹرہے،،جسمیں اب تک ردوبدل نہیں کیا گیا،۔شہرمیں دودھ کی یومیہ ضرورت 50 لاکھ لیٹرہے۔