رواں سال جولائی میں بیرونی ممالک سے ڈھائی ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں

عرفان علی عرفان علی

 رواں سال جولائی میں بیرونی ممالک سے ڈھائی ارب  ڈالر  کی ترسیلات زر موصول ہوئیں


رواں سال جولائی میں بیرونی ممالک سے ڈھائی ارب  ڈالر  کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

اسٹیٹ بینک کےمطابق  مسلسل چھبیس ماہ سے دو  ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر کا ریکارڈ برقرار ہے۔

رواں سال  ماہانہ بنیادوں پر   جولائی میں ترسیلات زر میں آٹھ اعشاریہ چھ  فیصد کمی ہوئی۔

اس کی  وجہ  جولائی میں عید کے سبب  کاروباری دنوں کی کمی  ہے۔

پچھلے ماہ کاروباری دنوں کی تعداد بائیس   رہی تھی۔ ترسیلات زر سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ سےوصول ہوئی۔