سندھ میں
کورونا کے مزید تین ہزار چار سو سڑسٹھ کیسز سامنے آگئے۔ ان میں سے دوہزار آٹھ سو
چوراسی کراچی سے ہیں۔صوبے میں اومی کرون
کے مزید اکیس کیسز بھی رپورٹ۔
کراچی سمیت
سندھ بھر میں کورونا کا پھیلاو جاری۔ وزیراعلی سندھ کےمطابق صوبے میں مزید تین ہزار چار سو سڑسٹھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ان میں سے دوہزار
آٹھ سو چوراسی کا تعلق کراچی سے ہے۔ صوبے میں پانچ لاکھ اٹھارہ ہزار جبکہ کراچی میں
تین لاکھ سینتیس ہزار سے زائد افراد مہلک وائرس
میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ اس وقت
کورونا کے تین سو انتالیس مریضوں کی حالت
تشویشناک اور اٹھارہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ اومی کرون ویرینٹ کی تشخیص کے لئے چوبیس نمونوں کی جانچ کی گئی،، جن میں سے اکیس میں امی کرون کی تصدیق ہوئی۔