کھانے پینے کی ہر چیز مہنگی

نزاہت خان نزاہت خان

کھانے پینے کی ہر چیز مہنگی

 

گائے بکرے اور مرغی کا گوشت ہو یا روز مرہ استعمال کی سبزیاں ہوں ۔

کھانے پینے کی ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے ۔

ہفتہ وار چھٹی کے دن بازاروں کا رخ کرنے والے شہری مہنگائی سے پریشان ہیں

مرغی کا گوشت چار سو پچاس روپے کلو جبکہ بیف کی فی کلو قیمت 800 سے 900 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے جبکہ ٹماٹر 200 روپے اور پیاز 150 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے ۔

شہری کہتے ہیں دودھ کی سرکاری قیمت 120 روپے لیٹر ہے لیکن شہر میں کہیں بھی 200 روپے سے کم میں فروخت نہیں ہو رہا

سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ نئی فصل آتے ہی قیمتوں میں کمی آجائے گی جبکہ گوشت فروشوں کا موقف ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے گوشت کی قیمتوں میں استحکام ہے

شہریوں کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی کے ماتحت بیورو آف پرائس کنٹرول یومیہ بنیادوں پر نرخ نامہ تو جاری کرتا ہے

لیکن اس پر عمل در آمد نہیں کروا تا ۔

 یہی وجہ ہے کہ شہری گراں فروشوں کے ہاتھوں یر غمال بنے ہوئے ہیں