کراچی میں سیاسی سرگرمیاں عروج
پر ہیں۔آصفہ بھٹو زرادری نے الیکشن مہم کے سلسلے میں لیاری کے مختلف مقامات کا
دورہ کیا۔ عوام نے پرتپاک استقبال کیا۔ آصفہ بھٹو نے کہا ہم عوام کو مزدور کارڈ،
مفت تعلیم اور بجلی کے یونٹس مفت دیں گے۔ ریلی کا گھاس منڈی پر اختتام ہوا۔
آصفہ بھٹو زرداری کی الیکشن مہم ریلی کا آغاز ٹاور سے ہوا۔
قومی اسمبلی کے امیدوار نبیل گبول اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار عثمان
ہنگورو کے حلقے میں آصفہ بھٹو کا شاندار استقبال کیا گیا۔ گل پاشی کی گئی۔
لیاری والوں سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے بلاول بھٹو کی کامیابی کا
وعدہ لیا۔ کہا ہم بھی وعدہ کرتے ہیں کہ عوام کو مفت تعلیم، بجلی اور مفت علاج کی
سہولت دینگے۔
ہم وعدہ کرتے ہیں ہم اپ کو معاف کر دیاری علاج دیں گے ہم اپ کے بچوں کے لیے
مفت تعلیم دیں گے ہم واٹر کرتے ہیں کوئی گڑبت اور منتخاطمہ کریں گے ہم وطن کرتے ہیں
اپ کو مزدور کا دیں گے۔
آصفہ بھٹو نے چیل چوک، آٹھ چوک سمیت لیاری کے چھ مقامات پر اپنا خطاب
دہرایا۔ سلیم ماندوی والا، ملک فیاض اور یوسف بلوچ کے حلقوں کا دورہ بھی کیا۔کارکنان
کے نعروں کا گاڑی سے باہر آکر جواب دیا۔
آصفہ بھٹو نے چیل چوک پر بھی مختصر خطاب کیا۔ ریلی کا اختتام لیاری گھاس
منڈی کے مقام پر ہوا۔