سندھ کے وزیر برائے اقلیتی امور گیان چند ایسرانی نے چنیسر گوٹھ کے قریب پارسی کالونی کا دورہ کیا اس موقع پر سیکریٹری منارٹی افیئرز شارق احمد اور ڈائریکٹر اقلیتی امور سندھ ان کے ہمراہ تھے

عمران عمران

سندھ کے وزیر برائے اقلیتی امور گیان چند ایسرانی نے چنیسر گوٹھ کے قریب پارسی کالونی کا دورہ کیا اس موقع پر  سیکریٹری منارٹی افیئرز شارق احمد اور ڈائریکٹر اقلیتی امور سندھ  ان کے ہمراہ تھے

سندھ کے وزیر برائے اقلیتی امور گیان چند ایسرانی نے چنیسر گوٹھ کے قریب پارسی کالونی کا دورہ کیا اس موقع پر  سیکریٹری منارٹی افیئرز شارق احمد اور ڈائریکٹر اقلیتی امور سندھ  ان کے ہمراہ تھے.

 پارسی کمیونٹی کی جانب سے یشناء پٹیل، رونی پٹیل ، ودیگر نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا بعد اذاں صوبائی وزیر گیان چند ایسرانی نے پیورس بلاک کی تعمیر اور سائرس ہال کی تزئین و آرائش کے کام کا افتتاح کیا.

 اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے گیان چند ایسرانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں اقلیتی برادری کی بلاتفریق خدمت کی ہے اور صوبے کے ہر ضلع میں مندر، گرجا گھروں، درگاہوں کے لیے ضرورت کے مطابق ترقیاتی کام کروائے ہیں اپنی کارکردگی کی بدولت ہی آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی اپنے چیئرمین بلاول بھٹو َزرداری کی قیادت میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہا  پاکستان میں اقلیتوں کو قائداعظم محمد علی جناح ؒکے وژن کے مطابق یکساں حقوق حاصل ہیں ۔آخر میں صوبائی وزیر نے ملک کی ترقی خوشحالی اور پیپلزپارٹی کی قیادت کی درازی عمر کے لئے خصوصی دعا بھی کی