گزشتہ دس سالوں کےدوران سال نوکےجشن پرہوائی فائرنگ

عرفان علی عرفان علی

گزشتہ دس سالوں کےدوران سال نوکےجشن پرہوائی فائرنگ


کراچی میں ہرسال نیوائیرکےموقع پرپولیس کے سخت احکامات کےباوجودبھی ہوائی فائرنگ کانہ قابوہونےوالاسلسلہ،،گزشتہ دس سالوں کےدوران سال نوکےجشن پرہوائی فائرنگ کےنتیجےخواتین اوربچوں سمیت دوسوتین افرادزخمی ہوئے،،سال دوہزارچوبیس،دوہزاربائیس اورسال دوہزارسترہ کےاغازپرہوائی فائرنگ سےتین معصوم زندگیوں کےچراغ بھی گل ہوئے۔

 سال نوکےجشن پرپولیس کےتمام تراقدامات کےباوجودکراچی فائرنگ سے گونج اٹھتاہے


اعدادوشمارکےمطابق دس برس کےدوران سال نوکےجشن پرکی جانےوالی ہوائی فائرنگ کےنتیجےمیں خواتین اوربچوں سمیت دوسوتین افرادزخمی ہوئے،،تین معصوم زندگیوں کےچراغ بھی گل ہوئے

سال دوہزارچوبیس کااغازہواتوکورنگی ایک نمبر میں گھرمیں جھولاجھولتی تین سالہ ثانیہ نامعلوم سمت سے آنےوالی گولی کانشانہ بن گئی،،دیگرعلاقوں میں چارخواتین،تین بچےاوردوبچیوں سمیت 33افرادزخمی ہوئے،، ،سال دوہزار23کےآغازپر32شہری ہوائی فائرنگ کےنتیجےمیں زخمی ہوئےتھے،،سال دوہزاربائیس کےآغازپرہوائی فائرنگ ہوئی توخواجہ اجمیرنگری میں ماں باپ کایکلوتالخت جگر 11سالہ علی رضاجان سےگیا،،،اسی شب 18شہری زخمی  بھی ہوئے ۔ جنہیں عباسی سول اورجناح اسپتال منتقل کیا۔،سال دوہزاراکیس کےآغازپرہوائی فائرنگ ہوئی توڈیفینس ،درخشاں اورنارتھ کراچی میں خاتون سمیت  تین شہری زخمی ہوئے،،پولیس حکام ہوائی فرائرنگ کی روک تھام کےلیےاقدامات کےدعوے کرتےہیں

ہم اس کے خلاف سخت ایکشن لیں گے ہوائی فائرنگ نہیں اقدام قتل کاپرچہ کاٹیں گے ہتھیار بھی ضبط ہوگا اور اس کا لائسینس بھی کینسل ہوگا اور بھی سختیاں لگ سکتی ہیں لگیں گی 

سال دوہزاربیس کےآغازپرنیوائیرنائٹ پرہوائی فائرنگ کےنتیجےمیں شہری کےزخمی ہونےکاپہلاواقعہ کورنگی میں پیش آیا، بارہ افرادنامعلوم سمت سے چلنےوالی گولیوں سےزخمی ہوئے، اعدادوشمارکےمطابق سال دوہزارانیس کےاغازکےجشن پرہوائی فائرنگ سےتین خواتین سمیت ستائیس شہری زخمی ہوئے،،سال دوہزاراٹھارہ پربھی شہرہوائی فائرنگ سےگونجااورچوبیس شہری زخمی ہوئے


اعدادوشمارکےمطابق سال دوہزارسترہ کاآغازبھی سات سالہ بچےکی ہلاکت سےہوا،جب ہوائی فائرنگ کےنتیجےمیں حسین آبادمیں سبحان نامی بچہ جاں بحق ہوا،،دیگرعلاقوں میں ہوائی فائرنگ سے چوبیس شہری زخمی ہوئے


سال دوہزارسولہ ہوائی فائرنگ سے 19زخمیوں کو مختلف اسپتال منتقل کیا گیا، سال دوہزارپندرہ پربھی نئےسال کےجشن میں ہوائی فائرنگ سےزخمی چارزخمیوں کوجناح،دوسول اورپانچ زخمی افرادکوعباسی شہید لایاگیا،