کراچی کے علاقے صدر میں ہر اتوار کو پرانی کتابوں کی مارکیٹ سجتی ہے ۔
کتب بینی کے شوقین افراد دور دور سے اپنی من پسند کتاب کی تلاش میں یہاں پہنچتے ہیں۔
یہاں مختلف موضوعات کے علاوہ
نایاب کتابیں بھی انتہائی کم قیمت
پر مل جاتی ہیں۔
کتاب ذہن کے بند دریچو ں کو کھولتی ہے۔کراچی کے علاقے صدر میں ہر اتوار کو فٹ پاتھ پر بکھرا علم کا یہ خزانہ کُتب بینی کے شوقین افراد کی پیاس بجھاتاہے۔
صدر میں
ریگل چوک پر لگ بھگ پچاس برس سے یہ ہفتہ وار مارکیٹ سجتی ہے۔ یہاں
بازار کی نسبت بہت کم قیمت پر پرانی
اور نادار کتابیں بھی مل جاتی ہیں۔
یہاں سائنسی، دینی، ادبی ، کھانے پکانے اور فیشن
سمیت ہر قسم کی کتب دستیاب ہیں۔ شہر ی
مختلف علاقوں سے اپنی پسند کی کتابیں خریدنے یہاں
آتے ہیں۔
نوجوانوں کا کہناہےکہ مطالعہ آپ کے اندر چھپی
ہوئی صلاحیتوں کو مزید نکھارتا ہے۔
دکاندار کہتے ہیں
دکاندار کہتے ہیں کہ انتہائی کم قیمت پر کتب کی دستیابی کے باوجود ،،،اس بازار میں خریداروں کا ویسا رش نظر نہیں آتا،، جیسا ماضی میں ہوا کرتا تھا۔