وفاقی وزیر امین الحق
کا کہنا ہے چودہ سال سے پیپلز پارٹی سندھ
میں حکومت کر رہی ہے لیکن کراچی کے عوام پانی، سفری سہولیات اور دیگر ضروریات سے محروم ہیں۔ کراچی کا دیرینہ
مطالبہ مردم شماری پورا ہونے جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر انفارمیشن
ٹیکنالوجی امین الحق نے پندہویں کنزیومر چوائس ایوارڈ کی تقریب سے
خطاب میں کہا کہ وزارت آئی ٹی نے ملک بھر میں جدید تھری
جی، فور جی سسٹم کی انسٹالیشن کے لئے 31
ارب روپے خرچ کیے ہیں۔ہدف ہے کہ آئندہ برس بائیس کروڑ عوام کے ہاتھ میں اسمارٹ فون
ہو۔
پاکستان کے 22کروڑ عوام
کے ہاتھوں میں اسمارٹ فون ہو۔ لاکھ روپے والا اسی ہزار والا فون نہیں چاہئے سستا
فون چاہئے
وفاقی وزیر نے کہا
کہ سندھ حکومت نے کراچی اور حیدر آباد میں
تعصب برتا اور شہری علاقوں میں میٹرو سروس تک فراہم نہیں کی۔ جدید دور میں
عوام چنگچی پر سفر کر رہے ہیں۔
آج اکیسویں صدی میں رہ
کر ماڈرن ٹرانسپورٹ سسٹم کے بجائے چنگچی رکشے میں سفر کررہے ہوتے ہیں
امین الحق کا کہنا
تھا کہ ملک میں دس کروڑ افراد بروڈبینڈ سروس استعمال کر رہے ہیں۔چئیرمین کنزیومر ایسوسی
ایشن آف پاکستان کوکب اقبال کا کہنا تھا کہ صارفین اب اپنی شکایات کے ازالے کے لیئے
صوبے میں قائم صارفین عدالتوں سے ریلیف حاصل کر سکتے ہیں، تقریب میں مختلف کمپنیوں
اور شعبہ جات سے وابستہ افراد میں ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔