کرغستان کے شہر
بشکیک سے مزید 205 طلبا وطن واپس پہنچ گئے پی آئی اے کی پرواز 150 طلبا اور 55
طالبات کو لے کراچی پہنچی،
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد
علی شاہ نے کراچی ائیر پورٹ پر طلبا کا استقبال کیا،
ان کا کہنا ہے کہ
سندھ حکومت نے طلبا کی واپسی کاانتظام کیا، کراچی پہنچنے والے طلباء نے حکومتی
اقدامات کو ناکافی قرار دیا کہتے ہیں تین دن سے طلباء اٸیر پورٹ پ بھوکے بیٹھے ہیں.
کرغزستان میں
پھنسے پاکستانی طلبا کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے بشکیک سے 205 طلبا کو لے کر پی
آئی اے کی پرواز کراچی پہنچ گئی
کراچی ائیر پورٹ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے طلبا کا استقبال کیا وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا
تھا کہ وطن واپس آنے والے طلبہ میں سے 99
کا تعلق کراچی سے ہے
حکومت سندھ بچوں
کے والدین اور کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں تھی مزید 180 طالبعلم
کرغزستان میں ہیں جن میں 6 زخمی بھی شامل
ہیں
کوشش کر رہے ہیں
کہ ان کے لیے خصوصی فلائٹ بھیجیں
واپس آنے والوں میں
حیدرآباد کے 22، خیرپور کے 13، نوشہرو فیروز کے 15، سکھر کے 12، نواب شاہ کے 12،
بدین کے 5، دادو کے 5 طلبہ شامل ہیں ہیں۔
میرپورخاص کے 5، جیکب
آباد5 ، ٹنڈو آدم 3، جامشورو، کندھکوٹ، پنو عاقل، تھرپارکر کا ایک ایک اور کشمور
کے 2 طلبہ بھی واپس پہنچے ہیں
کراچی پہنچنے والے
طلباء نے ایک طرف حکومت کا شکریہ ادا کیا تو دوسری جانب حکومتی اقدامات کو ناکافی
قرار دے دیا
کرغستان میں پھنسے
طالب علموں کیلئے آواز اٹھانے اور مدد کرنے پر طالب علموں نے حکومت
کا شکریہ ادا کیا.