بحریہ عرب میں کشتی کے ذریعے اسمگلنگ کی کوشش ناکام۔ ڈیڑھ ہزار کلو سے زائد منشیات قبضے میں لے لی گئی۔
بحیرہ عرب میں اے این ایف،پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے مشترکہ کارروائی کی ۔پکڑی گئی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً تین ارب روپےہے۔آپریشن مختلف اداروں کےدرمیان بروقت انٹیلی جنس شیئرنگ کا نتیجہ تھا۔