عمر شریف، زندگی بھر ہنسانے والا آج مشکل میں

عمران عمران

عمر شریف، زندگی بھر ہنسانے والا آج مشکل میں

ایڈمنسٹریٹر  کراچی مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ  ویزا جاری   ہوتے ہی عمر شریف اہل خانہ کے ہمراہ علاج کیلئے امریکہ روانہ ہوجائیں گے۔معروف فنکار کے صاحبزادے جواد عمر شریف نے والد کی صحت یابی  اورعیادت پر قوم کا شکریہ ادا کیا ہے۔  والد کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر نا کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں وزیر تعلیم و ثقافت سردار شاہ نے ایڈمنسٹریٹر ر کراچی مرتضی وہاب کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔۔  مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ عمر شریف کی بیماری کی اطلاع ملتے ہی اعلی قیادت نے کہا  کہ زندگی بھر ہنسانے والا آج مشکل میں ہے۔ انتظامات مکمل ہیں۔  ویزوں کا اجرا ہوتے  ہی  آئندہ 2 تین روز میں عمر شریف اہل خانہ کے ہمراہ علاج کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔

 جس نے ساری زندگی ہمیں ہنسایا ہم کیسے اسے اکیلا چھوڑ سکتے ہیں ہماری ذمہ داری ہے اپنے نیشنل ایسٹ کا خیال رکھا جائے

عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر نے والد کی عیادت اور  صحت یابی کیلئے دعا پر قوم کا شکریہ اور تعاون پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔  والد کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر نا کرنے کی اپیل بھی کی۔۔

سب لوگ ہمارے ساتھ ہیں جیسا  کہ میں نے پہلے بتایا سب لوگ ابو سے بہت پیار کرتے ہیں جو جو لوگ آئے سب  نے ابو کے لیے دعائیں کیں انکے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے کہا کہ آج کی نیوز کانفرنس فنکار برادری کی مدد پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کرنے کیلئے ہے۔مستقبل میں بھی آرٹس کونسل فنکاروں کی بہتری کے اقدامات کرتی رہے گی۔