سونےکی فی تولہ قیمت چھ ہزار چھ سوروپےبڑھ گئی ۔۔۔ دس گرام کی قیمت میں بھی پانچ ہزارسےزیادہ کااضافہ ہوا ۔۔۔انٹربینک میں ڈالرپانچ پیسے مہنگاہوگیا ۔۔۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نوسوپوائنٹس کااضافہ ہوا ۔
فی تولہ سونےکی قیمت چھ ہزار چھ سوروپےاضافےکےبعد تین لاکھ اننچاس ہزار چارسوروپےہوگئی ۔۔۔ دس گرام سونےکی قیمت میں پانچ ہزار چھ سوانسٹھ روپےکااضافہ ہوا ۔۔۔جس کےبعد قیمت دولاکھ ننانوے ہزار پانچ سوچون روپے تک پہنچ گئی ہے ۔۔۔ بینک دولت پاکستان کےمطابق انٹربینک میں ڈالرپانچ پیسے مہنگا ہوکردوسواکیاسی روپے ستانوے پیسے کی سطح پر بندہوا۔۔۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت اختتام ہوا۔۔۔ہنڈرڈ انڈیکس نوسوساٹھ پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ انیس ہزار نوسو اکتیس پوائٹنس پربندہوا۔۔۔ ۔۔۔