رہنما ایم کیوایم پاکستان وسیم اختر کا کہنا ہے زیادہ تر جماعتیں بلدیاتی
انتخابات کا التوا چاہتی ہیں۔
الیکشن کے پہلے مرحلے کا حال سب نے دیکھ لیا۔ کراچی اور حیدرآباد میں حلقہ بندیاں غیرمنصفانہ
ہیں۔
رہنما ایم کیوایم وسیم اختر نے پریس کانفرنس میں کہا
سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے
کا حال سب نے دیکھ لیا۔
دوران پولنگ بدامنی اور بدانتظامی نمایاں رہی۔الیکشن
کے التوا کے لئے ہر فورم کا در کھٹکھٹایا۔
ہماری پچھلی اور موجود حکومت سے بات طے ہوئی تھی کہ الیکشن سے پہلے
مردم شماری کرائی جائے گی ۔
ان کا کہنا تھا
کراچی اور حیدرآباد میں حلقہ بندیاں
غیرمنصفانہ ہیں۔
دوہزار
اٹھارہ کے عام انتخابات کی طرح اپنے مینڈیٹ پر ڈاکہ برداشت نہیں کریں گے۔
وسیم اختر
نے کہا تلخ باتوں سے عوام کو مشتعل نہیں کرنا چاہتے۔
ہماری باتوں کا نوٹس
نا لیا گیا،، تو الیکشن کمیشن اور
سندھ حکومت ذمہ دار ہوں گے۔