کراچی میں منگل کوبھی موسم
گرم اور خشک رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق
سمندری ہواوں میں عدم توازن کے باعث شہر میں
درجہ حرارت زیادہ ہے۔ آئندہ تین سے چار روز میں موسم بہتر
ہوجائےگا ۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بھی شہریوں کے لیے احتیاطی تدابیر جاری کردیں ،
کراچی میں سورج کا پارہ ہائی۔۔۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت40.7ڈگری سینٹی
گریڈ ریکارڈ کیاگیا
شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد رہا۔
موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ
شہرمیں گرمی کا سبب سمندری ہواوں میں
عدم استحکام ہونا ہے
دن کے پہلے حصے میں سمندری
ہوائی منقطع رہیں جبکہ بعد مین شمال مغرب
سے ہوائیں چلتی رہیں
پی ڈی ایم اے نے گرم موسم میں شہریوں کے لیے احتیاطی تدابیر بھی جاری
کردی ہیں۔۔۔ کہا گیا ہے کہ شہری سفر میں
ساتھ ٹھنڈے پانی کی بوتل رکھیں۔۔۔
گرم
اور مصالحے دار ایسے کھانوں سے پرہیز کریں جو ڈی ہائیڈریشن کا سبب بن سکتے ہیں