انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک سو پچاسی روپے سے
تجاوز کرگیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں چھبیس پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ فی تولہ سونا آٹھ سو روپے مہنگا ہوگیا۔
ڈالر کی آج اونچی اڑان رہی۔
انٹربینک میں ڈالر ایک روپے چودہ پیسے
مہنگا ہوکر ،، ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک سو پچاسی روپے سے تجاوز کرگیا۔آ
ج انٹربینک میں ڈالر ایک سو پچاسی روپے تیئس
پیسےپر بند ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت رہا۔ ہینڈریڈ
انڈیکس چھبیس پوائنٹس اضافے سے تینتالیس ہزار ، نوسو اٹھائیس پوائنٹس پربند
ہوا۔سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ سونا آٹھ سو روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ بتیس ہزار روپے کا ہوگیا۔ دس گرام
سونے کی قیمت چھ سو چھیاسی روپے بڑھ کر
ایک لاکھ، تیرہ ہزار، ایک سو اناسی روپے ہوگئی۔