جمہوریت کے لبادے میں لپٹی ہوئی وفاقی حکومت اور ان کے اتحادیوں نے بدترین آمریت کی یاد تازہ کردی ہے

عرفان علی عرفان علی

جمہوریت کے لبادے میں لپٹی ہوئی وفاقی حکومت اور ان کے اتحادیوں نے بدترین آمریت کی یاد تازہ کردی ہے

کراچی ۔ جی ڈی اے کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے کہا ہے کہ جمہوریت کے لبادے میں لپٹی ہوئی وفاقی حکومت اور ان کے اتحادیوں نے بدترین آمریت کی یاد تازہ کردی ہے ،

ہر طرف ہو کا عالم ہے ، اسلام آباد سمیت ملک کے تمام راستے اور کاروبار بند کرنا کون سی جھموریت ہے ، ملک کا آئین ہر سیاسی پارٹی کو احتجاج کرنے کا حق دیتا ہے فارم 47 کے تحت بننے والی وفاقی حکومت اور ان کے اتحادیوں نے عوام سے یہ حق چھین لیا ہے ،


جمہوریت کی خود کو چیمپئن کھلانے والے پیپلز پارٹی کی بھی غیر جمہوری اقدامات پر زبان بندی ہوگئے ہیں پارا چنار اور دیگر علاقوں کو دہشت گردوں اور سندھ کو ڈکیتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ملک  بدامنی میں جل رہا ہے


ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری بیان میں کیا ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کے لیے اسلام آباد ، لاہور سمیت تمام بڑے چھوٹے شہروں کو بڑے بڑے کنٹینرز لگا کر بند کردیا ہے ، ہوٹلیں خالی کروادی گئی ہیں ، کاروباری مراکز مکمل طور پر بند کردیے گئے اور تعلیمی اداروں میں تالے لگا دیے گئے ہیں ،


پر امن احتجاج کو روکنا کون سی جھموریت ہے ، انہوں نے کہا کہ پارا چنار میں حالات انتہائی تشویشناک ہیں وہاں وفاقی حکومت اور ان کے اتحادیوں کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے ، حکمران صرف اپنے ناجائز اقتدار کو بچانے کے لیے غیر آئینی اقدامات اٹھا رہے ہیں ، اگر ملک کے اندر اس غیر قانونی غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدامات اٹھانے سے گریز نہیں کیا گیا تو ملک کو بڑا نقصان پہنچے گا


ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے مزید کہا کہ جعلی مینڈیٹ کے ذریعے حکومت بنانے والے غیر سیاسی لوگوں نے ملک کے  سیاسی کارکنان سے جیلوں کو بھر دیا ہے ،اگر عوامی احتجاج کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ملک میں انارکی پھیلے گی اور صورتحال کنٹرول سے باہر نکل جائے گی ۔