پاک، ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹاکرا۔ساڑھے چار
ہزار سے زائد سے اہلکار نیشنل اسٹیڈیم، ایئرپورٹ، راستوں، گراونڈ کی سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔
ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد کی سربراہی میں میچز
کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ ایک ہزار ایس ایس یو کمانڈوز اور سیکیورٹی
ڈویژن کے چھ سو چھ اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر پولیس کے چار ہزار پانچ سو پچاس
اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔نیشنل اسٹیڈیم میں خصوصی کمانڈ اینڈ کنٹرول بس بھی
تعینات کی جائے گی،، جو میچ کے دوران اسٹیڈیم کے گردونواح میں امن و امان کی
صورتحال پر نظر رکھے گی۔سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے فضائی نگرانی
بھی کی جائے گی۔اعلیٰ تربیت یافتہ اورجدید اسلحہ سے لیس کمانڈوز پر مشتمل اسپیشل ویپنز
اینڈ ٹیکٹکس ٹیم کو بھی اسٹیڈیم کے اندر اور باہر تعینات ہوگی ۔ایونٹ سے پہلے انتظامات کی فل ڈریس ریہرسل
بھی کی گی۔