ہم ٹی وی پر شروع ہونے جارہا ہے ایک اور میگا ڈرامہ سیریل سنگِ ماہ

عرفان علی عرفان علی

ہم ٹی وی پر شروع ہونے جارہا ہے ایک اور میگا ڈرامہ سیریل سنگِ ماہ

ہم ٹی وی پر شروع ہونے جارہا ہے ایک اور میگا ڈرامہ سیریل سنگِ ماہ۔۔۔جس میں پہلی بار عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں گے، میگا سیریل کا رنگ رنگ پریمئیر کراچی میں ہوا جس میں ڈرامے کی اسٹار کاسٹ سمیت شوبز انڈسٹری کے دیگر ستاروں نے بھی شرکت کی،

ایم ڈی پروڈکشن کا ایک اور شاہکار، ہر ایک کو گرویدہ بنانے کو تیار۔۔۔


ہم ٹی وی پر جلد شروع ہونے والے میگا ڈرامہ سیریل سنگِ ماہ کا رنگا رنگ پریمئیر ہوا ۔ جس میں  اسٹار کاسٹ کے علاوہ  صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی ، سی ای او ہم نیٹ ورک درید قریشی اورسربراہ ایم ڈی پروڈکشن  مومنہ دریدنے بھی شرکت کی۔ڈرامہ سیریل سنگ ماہ سےڈرامہ انڈسٹری میں  ڈیبیو کرنے والے معروف گلوکار عاطف اسلم کاکہنا تھا کہ یہ میرےلئے ایک نیاتجربہ تھا ۔سترہ سال سے رائٹ اسکرپٹ کاانتظارکررہا تھا ۔داددیتاہوں  ہوں کہ آپ کے ذہن میں میرےلئے کردار رہا

صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی کا کہنا تھا کہ نئے آرٹسٹ کو لینا اور لیڈنگ رول دینا بڑا رسک ہوتا ہے ۔مومنہ کوداد دیتی ہوں کہ  وہ حوصلے سے یہ رسک لیتی ہیں

سی ای او ہم نیٹ ورک درید قریشی نےکہاکہ یہ سب ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔اعزاز کی بات ہے کہ ہم جو کام کرتے ہیں وہ چھاپ چھوڑ جاتا ہے ۔ہرپروجیکٹ شروع کرنے سےقبل آپس میں  ڈسکس ضرور کرتے ہیں

سربراہ ایم ڈی پروڈکشن مومنہ درید کاکہناتھا کہ مجھے شمالی علاقہ جات کی کہانیاں   زیادہ اپنی جانب کھینچتی ہیں ۔ سیریل میں عاطف اسلم نے میری توقعات سے بڑھ کر کام کیا

سنگ ماہ کی پہلی قسط سینما میں بڑے پردے پر دکھائی گئی جسے حاضرین نے خوب پسندکیا ۔ ڈرامہ سیریل کے پریمیئر میں کبریٰ خان ، ہانیہ عامر، زاویارنعمان  اعجاز سمیت شوبزستاروں اور  سی ای او آئی ٹیل ذیشان یوسف  سمیت دیگر شخصیات موجود تھی